Saturday, August 10, 2024

ام الیقین"۔ "یقین سے بڑھ کر یقین", Believe, Trust, How to believe in Allah.


ہمیں نصیب نہیں بدلنا ہمیں اپنے یقین کو
"ام الیقین"۔  "یقین سے بڑھ کر یقین" بنانا ہے ۔ 
 نفرت کی سب نشانیاں ملنے کہ باوجود اللّٰہ پاک کی "محبت" پر یقین رکھنا ہے ۔ 
قہر کی سب علامتیں دکھائی دینے کے باوجود اللّٰہ پاک کے رحم پر "یقین" ہونا چاہیے ۔ 
اس بات پر "یقین" کہ ناممکن کو اللّٰہ پاک کے ممکن کرنے پر " یقین" ۔
 ہماری بیماری کبھی ٹھیک نہیں ہو سکتی ساری دنیا کے کہنے کے باوجود " اُس کی شفا " پر یقین۔ جو زمین پر نہیں ہوتا وہ آسمان پر ہوتا ہے صرف ربّ العالمین کے حکم سے ہوتا ہے۔ 
اس شہادت پر "یقین" رکھنا ہے
 ان شآء اللّٰہ..... اللّٰہ تعالٰی عطا فرمائیں گے...!!


اگر اللہ نے آزمائش کے دوران اپنے بندوں کو اکیلا چھوڑنا ہوتا تو حضرت ہاجرہ کو تپتے ہوۓ ریگستان کے بیچ و بیچ پانی کیوں پلاتا ؟

 یقین کی ایک ڈور ٹوٹتی ہے، تو وہ تمہیں دوسری ڈور سے فورا جوڑ دیتا ہے۔ تم تھک کر رکتے ہو تو وہ چلنے کی ایک نئی وجہ دے دیتا ہے۔ وہ ہمیشہ تمہارے ساتھ رہتا ہے۔ 

آزمائش کے ساتھ بھی اور آزمائش کے بعد بھی۔ تمہاری دعائیں یہ اندھیری سُرنگ کے سِرے میں نظر آنے والی روشنی ہے۔ یہ وہ اُمید ہے جو انسان کو مایُوس نہیں ہونے دیتی۔ ایک مومن کا سب سے بڑا سہارا یہی دُعا ہی تو ہے۔ 
 اور پھر پُورا یقین رکھیں کہ جیسے یوسف علیہ السلام کے لیے مدد آئی تھی ویسے ہی میرے لیے بھی آۓ گی۔ ان شاء اللّٰہ !

وہ لوگ جو ہر چیز خوشی سے اللّٰه کو سونپ دیتے ہیں، وہ ممکنہ طور پر ہر چیز میں اللّٰه کا ساتھ پائیں گے۔ کیونکہ فکر وہاں ختم ہوتی ہے جہاں ایمان شروع ہوتا ہے۔وہ رب کبھی مکمل طور پر آزمائش میں مُبتلا نہیں کرتا کہیں نہ کہیں کوئی دَروازہ کُھلا ضرور رکھتا ہے۔ جہاں سے رحمت ٹھنڈی ہوا کے جُھونکوں کی طرح آ کر دِل کو پُرسکون کرتی رہتی ہے۔  کوئی نہ کوئی آسانی تو مشکل کے ساتھ موجود رہتی ہے .

No comments:

Post a Comment

Halotherapy, Defintion, advantages and disadvantages - Medical research on Halotheropy

Halotherapy, also known as salt therapy, is an alternative treatment that involves inhaling micronized dry salt in a controlled environment,...