بدشگونی میں پڑنے والا کون سی دعا پڑھے
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’جو شخص اپنے کسی کام سے بدفالی کی بنا پر رکا اس نے شرک کیا۔ صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین نے دریافت کیا اس کا کفارہ کیا ہے؟ آپﷺ نے فرمایا: اس کا کفارہ یہ دعا ہے:
اَللّٰھُمَّ لَا خَیْرَ إِلَّا خَیْرُکَ وَ لَا طَیْرَ إِلَّا طَیْرُکَ وَ لَآ إِلٰہَ غَیْرُکَ
’’یا اللہ! تیری بھلائی کے علاوہ کوئی بھلائی نہیں۔ اور تیرے شگون کے علاوہ کوئی شگون نہیں۔ اور تیرے سوا کوئی معبود برحق نہیں۔
(مسند احمد: 2/ 220)
No comments:
Post a Comment